پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے 39 واں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

شیئر کریں:

پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے برطانیہ کے پیڈی ڈوئل کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ برطانیہ کے پیڈی ڈوئل نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 اسٹار جمپس کئے تھے۔ عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 36 اسٹار جمپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔

پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جسے 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے اپنے نام کیا۔ یاد رہے پیڈی ڈوئل کو ورلڈ فیٹسٹ ایتھلیٹ کا لقب حاصل ہے۔ اس طرح عرفان محسود کے ٹوٹل 39 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے۔ عرفان محسود نے اب تک انڈیا کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں۔
22 پش اپس کے ریکارڈ بنائے ہیں
اس سے پہلے بھی عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فلیپائن،عراق اور انڈیا کے کئی ریکارڈ توڑ چکا ہے۔


شیئر کریں: