پاکستان کے لیے کور کنسلٹنٹس کا اعزاز

ICEF پروگرام
شیئر کریں:

پاکستان کے لیے تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے ادارہ کور کنسلٹینسی نے ایک بار پھر اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

کور کنسلٹینسی کے روح رواں عمر زمان خان نے اس اعزاز کو پاکستان کے نام کیا ہے۔

دوبئی میں 15 واں سالانہ ICEF آئی سی ای ایف تعلیمی پروگرام جاری ہے۔

پاکستان سے کور کنسلٹنٹ ہر سال کی طرح اس بار بھی پاکستان کی طرف سے نمائندگی کر رہا ہے۔

اس پروگرام میں دنیا بھر سے تعلیم فراہم کرنے والے ایجنٹس طکبا سے فیس ٹو فیس ملاقاتیں کرتے ہیں۔

پروگرام میں دبئی مشرق وسطی ، افریقہ ، جنوبی ایشیاء اور ترکی سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کی مختلف ممالک میں ایجوکیشن اور ایمگریشن ویزوں اور داخلوں کے حوالے سے بتایا جاتا ہے۔

مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فورا داخلے کی سہولت مہیا کی جاتی ہے ۔

‏ICEF ہر سال بہترین تعلیمی پروگرام کے اقدام کو یقینی بناتا ہے ۔ICEF پروگراموں میں صرف بہترین اور پیشہ ور ایجنٹوں کو اکھٹا کیا جاتا ہے۔

کور کنسلٹنٹ پچھلے 18 سال سے طلبا کے داخلوں اور ایمگریشن پر کام کر رہا ہے۔

بہترین سروسز مہیا کرتے ہوئے اپنی پہچان بنا چکا ہے۔ کور کنسلٹس کا آفس لاہور ،اسلام آباد اور گلاسگو میں ہیں۔


شیئر کریں: