پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کم اور کمرشل بینکس کے بڑھ گئے

شیئر کریں:

‎بیرونی قرضوں کی واپسی سے مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا چھ کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی تاہم کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں اضافہ ہو گیا۔
‎اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی واپسی اور سود کی ادائگی کے باعث مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 12 ارب 27 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہ گیا۔
‎تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 4 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور ان کا حجم 6 ارب 47 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہو گیاجس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم اس دوران 1 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی سے 18 ارب 74 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہ گیا۔


شیئر کریں: