پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ انگلینڈ ٹیم کا اعلان

شیئر کریں:

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف
آخری ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
جوئے روٹ انگلش ٹیم کے کپتانی کریں گے۔
میزبان ٹیم کے اسکواڈ میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ
روری برنز، جوس بٹلر، زیک کرالر، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس
کرس ووکس اور مارک ووڈ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اولڈ ٹريفورڈ
مانچسٹر میں پانچ اگست سے شروع ہو گا۔


شیئر کریں: