پاکستان کی 17 یونیورسٹیز عالمی دوڑ میں شامل

شیئر کریں:

واشنگٹن رینکنگ گائیڈ نے دنیا کی بہترین درسگاہوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ امریکن نیوز اور عالمی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی 17 یونیورسٹیز عالمی درسگاہوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

قائد اعظم یونیورسٹی دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں 461، آغا خان یونیورسٹی 473 اور کامسیٹ 495 نمبر پر ہیں فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی پاکستان میں چھٹے اور جی سی یونیورسٹی ساتویں نمبر پر ہیں ۔یونیورسٹی آف پنجاب اور بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی بھی عالمی رینکنگ میں شامل ہیں۔اسکے علاوہ یونیورسٹی آف کراچی، سرگودھا یونیورسٹی، یو ای ٹی لاہور، ڈاو میڈیکل یونیورسٹی سمیت پاکستان کی 17 یونیورسٹیز بہترین عالمی اداروں میں شامل ہیں


شیئر کریں: