پاکستان کی پہلی ٹرائیتھلون بہاولپور میں کل سے شروع ہوں گے

شیئر کریں:

پاکستان میں پہلی بار قومی ٹرائیتھلون 2020 مقابلے 17 اکتوبر سے بہاولپور میں شروع ہو رہے ہیں۔
ٹرائیتھلون مقابلے 17 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بہاولپور میں منعقد ہوں گے۔
مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔

تین روزہ ٹرائتھلون 2020 مقابلوں میں تین ایونٹس منعقد ہوں گے۔
ایونٹس میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے،20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلو میٹر دوڑ ہو گی۔
ان مقابلوں میں یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
مقابلوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حصہ لیں گے۔

سرکاری ملازمین ، محکمہ پولیس، پاکستان رینجرز اور پاک فوج کے کھلاڑی بھی مقابلوں کا حصہ ہیں۔
ملک بھر سے پیشہ وارانہ ایتھلیٹس کو بھی مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


شیئر کریں: