پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارخواجہ سرا فیسٹیول

اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائے خواجہ سرا کمیونٹی بھی میدان میں آگئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی میں
فیسٹیول منایا گیا۔ کراچی پریس کلب چوک سے آرٹس کونسل چوک تک ریلی نکالی گئی۔

خواجہ سرا کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد دنیا کو اپنے وجود کا احساس دلانا ہے۔

پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 ہو گئی

پریس کلب چورنگی سے خواجہ سراؤں نے اپنے روایتی انداز میں ریلی نکالی۔اونٹ اور بگھیوں میں ڈھول کی
تھاپ پر رقص کرتے ہوئے آرٹس کونسل پہنچے اور پروگرام میں بھی دھمال ڈالا۔

کیا خواجہ سرا اور غیر مسلم امامت کراسکتے ہیں؟

آرٹس کونسل کراچی میں مختلف تھیٹرز، ٹیبلوز کے ذریعے معاشرے میں خواجہ سراوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا÷
خواجہ سراؤں نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصدیہ ہے کہ معاشرہ ہماری شناخت کو قبول کرے۔
آرٹس کونسل کراچی میں منعقد فیسٹیول میں خواجہ سراؤں کی جانب سے مختلف اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔
فیسٹیول کےاختتام پر شمعیں روشن کی گئیں۔