پاکستان کو پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے آج بھی میچ جیتنا ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ‌ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ کراچی میں کھیلا جائے گا.
سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمانوں پر چار صفر کی واضح برتری حاصل ہے.
پاکستان نے اپنے چاروں‌ میچز واضح برتری اور کھیل کے ہرشعبے میں کیوی کھلاڑی کو زیر کر کے کامیابیاں
سمیٹی ہیں.

بابر اعظم کب تک ٹیم کی کپتانی کریں‌ گے؟

سیریز میں اعلی کارکردگی کے باعث پاکستان کرکٹ‌ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں‌ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے پہلی
پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو نیوزی لینڈ کرکٹ‌ ٹیم کو آج بھی شکست دے کر سیریز میں کلین
سوئپ کرنا ہوگا.

پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں‌ پہلے نمبر پرآگئی

پاکستان سے پہلے آسٹریلیا کی نمبر پوزیشن تھی اور پاکستان معمولی فرق سے پہلے نمبر ہے. اگر پاکستان
یہ میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا تو پھر حکمرانی خطرے میں پڑ سکتی ہے.
سیریز میں پاکستان کے بلے بازوں اور باولرز کی اب تک بہترین کارکردگی رہی ہے. کھیل کے ہرشعبہ میں
لڑکوں‌ نے محنت کی ہے.