پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں بدترین شکست

شیئر کریں:

برسبن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی بیٹنگ باؤلنگ میں ایک نہ چلنے دی۔ بیٹسمینوں اور باولرز کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کو پانچ رنز اور ایک اننگنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگنز میں صرف 240 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلیا نے پاکستان کے سامنے 580 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ پاکستان کی دوسری اننگز کی شروعات بھی تباہی و بربادی سے ہی ہوا۔ بابر اعظم اور رضوان کے سوا کوئی بیٹسمین نہیں چل سکا۔ جلد بازی میں آوٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 335 رنز پر ہی آوٹ ہو گئی۔ اس طرح آسٹریلیا نے ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے دی۔


شیئر کریں: