پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا. پارلیمنٹ ہاؤس
کی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پرائم منسٹر الیون کو بھی مدعو کیا گیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کیا اورامید ظاہر کی کہ پرائم منسٹر الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان میچ اچھا ہوگا ۔
پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی اچھی رہے گی۔

ہائی کمشنر آسٹریلیاکا دورہ آسٹریلیا سے قبل پاکستانی ٹیم کا پرتپاک استقبال

پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بدھ سے کینبرا میں کھیلا جائے گا. پاکستان آسٹریلیا کے درمیان باقاعدہ
ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا.
کپتان شان مسعود نے کہا پرائم منسٹر الیون کا میچ تاریخی حیثیت رکھتا ہے جو 1951ء سے کھیلا جارہا ہے۔ پرائم منسٹر الیون ایک سخت
حریف ہے. پاکستان ٹیم نہ صرف اس میچ کے لیے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے بھی تیار ہے۔