ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں نمبر ون پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کے لیے نئی جرسی متعارف
کرادی گئی ہے. اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب ہوئی.
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اس موقع پر کہا اسٹار نیشن جرسی
سے ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین ہر میچ میں جڑے رہیں گے. یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار
روایات، ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔
تجزیہ کار بدھ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم فیورٹ
قرار دے رہے ہیں. پچھلے کچھ عرصے میں شاہینوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی دلکش جرسی
