پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے. نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز کی
سیریز میں اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں سے چار جیت لیے ہیں.
ننیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے پاکستان پچاس اوورز کے میچز کے فارمیٹ کی رینکنگ میں پانچویں
نمبر پر آتی تھی لیکن بابر الیون کی شاندار پرفارمنس کے سبب پہلے نمبر پر آگئی ہے.
کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھی بہترین بیٹنگ اور بالنگ کے ذریعے مہمان ٹیم کو
باآسانی 102 رنز سے شکست دے دی.
اس سیریز میں پاکستان کے بلے بازوں کی پہلی بار ابتدائی اوورز سے ہی رنز بنانے کی کوشش رہی. خوش قسمتی
سے بیٹسمین بھی رنز بناتے رہے اسی لیے چاروں میچز میں اچھی بیٹنگ اور دفاع دیکھنے کو ملا.
کپتان بابر اعظم نے بھی ون ڈے میں اپنے پانچ ہزار رنز مکمل کیے اور اس میچ میں دو ریکارڈ بنا ڈالے.
پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں پہلے نمبر پرآگئی
