پاکستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی،14روز قرنطینہ میں گزریں گے

شیئر کریں:

‎پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر مانچسٹر پہنچ گئی ہے۔
‎لاہور ایئر پورٹ سے چاٹرڈفلائٹ کے ذریعہ پرواز کرنے والی ٹیم نے کامیاب لینڈنگ کی۔
‎ایئر پورٹ پر ای سی بی بورڈ کے حکام موجود تھے،کھلاڑیوں کے خصوصی لائونج سے باہر لے جایا گیا۔
‎کرکٹرز کو خصوصی بسوں کے ذریعہ لے جایا گیا پاکستان ٹیم مانچسٹر پہنچنے کے فوری بعد 14 روزہ قرنطینہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔
‎قومی اسکواڈ مانچسٹر پہنچ گیااسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑی اور 11 ٹیم آفیشلز آج صبح لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوئے تھےقومی اسکواڈ چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوا تھا۔
‎مانچسٹر پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ وورسٹرشائر روانہ ہوگیاجہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
‎اس دوران قومی اسکواڈ 14 روز تک قرنطینہ میں گزاریں گے تاہم یہاں انہیں پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
‎اس کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو گی۔
‎کھلاڑیوں میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم(نائب کپتان)، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شا ن مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔
‎سپورٹنگ اسٹاف میں منصور رانا (منیجر)، مصباح الحق (ہیڈکوچ)، یونس خان(بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باؤلنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ(ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری (سیکورٹی منیجر) اور رضاکیچلو(میڈیا اینڈ ڈیٹیجٹل کنٹینٹ منیجر)بھی ہمراہ ہیں۔


شیئر کریں: