پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے مانچسٹر روآنہ

شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے لاہور سے مانچسٹر کے لئے روانہ ہو گئی۔
یونس خان کاکہنا ہے پاکستان ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔
قومی اسکواڈ نے صبح 10 بجے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھری۔

انگلینڈ جانے والے 20 کرکٹرز کا اعلان صبح روآنہ ہوں‌گے

کوچ مصباح الحق کی قیادت میں کپتان اظہر علی، نائب کپتان بابراعظم، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف
فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان ٹیم کا حصہ ہیں۔
نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان
شنواری اور یاسر شاہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا گیارہ رکنی عملہ بھی ٹیم کے ہمراہ ہے ریزرو کھلاڑی ظفر گوہر انگلینڈ سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔
باؤلنگ کوچ وقاریونس اورفزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ سےٹیم کوجوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی سیریز میں تین
ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ اور 14 روز کا قرنطینہ وورسسٹر میں ہوگا
جس کے بعد ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔
قومی ٹیم ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں دو چار روزہ میچز کھیلے گی۔
پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تمام میچز مانچسٹر اور ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔


شیئر کریں: