شیئر کریں:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں کھیلے جانے والے
ایک روزہ فارمیٹ کے کرکٹ ورلڈ میں اسی صورت شرکت کرے گا جب روہیت شرما کی قیادت میں
بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی 2025 میں پاکستان کا دورہ کرے گی.
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے کے گراؤنڈز پر جب تک کرکٹ کی بحالی
نہ ہوجائے اس وقت تک ہائبریڈ ماڈل طرز پر میچز کھیلنے کی تجویز ایشین کرکٹ کونسل نے مسترد
کردی ہے.
نجم سیٹھی نے بھارت سے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو پاکستان کو بھارت کے
کسی بھی شہر بشمول احمد آباد کرکٹ کھیلنے پر اعتراض نہیں ہو گا.
شیئر کریں: