پاکستان کا روپیہ خطے کی کمزور ترین کرنسی بن گئی

پاکستان کے حکمرانوں‌ کی ناقص پالیسیوں اور ڈالرز جمع کرنے کے لالچ نے روپے کو ٹکا ٹوکری کر دیا ہے.
پاکستانی کرنسی کی کوئی وقعت نہیں رہی.
خطے کے ممالک میں قائد اعظم والی تصویر والے روپے کی کوئی اوقات نہیں. پاکستانی کرنسی تیزی سے نیچے
آنے والی کرنسی بن گئی. پڑوسی تمام ہی ممالک سے بدتر پاکستان کے روپے کی حالت ہے.
دیوالیہ پن کے شکار سری لنکا کی کرنسی سے بھی نیچے پاکستانی روپیہ آگیا ہے. ایک امریکی ڈالر سری لنکا
میں 320 روپے اور دیوالیہ سے بچ جانے والے ملک پاکستان میں‌ ایک ڈالر کی قیمت 325 روپے کے برابر ہے۔
‎ماہرین کے مطابق حکومت جتنے قرضے لے گی اور فضول شاہ خرچیاں کرے گی پاکستانی روپے کی قدر
اتنی کم ہوتی جائے گی۔
پاکستانی کرنسی اور خطے کے دیگر ممالک

‎‏پاکستان میں ڈالر کا ریٹ 325
‎‏بنگلہ دیش میں ڈالر ریٹ 108
‎‏بھارت میں ڈالر ریٹ 82
‎‏افغانستان میں ڈالر ریٹ 80
اور سری لنکا میں 320 روپے ہے.