پاکستان کا تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پہلا گولڈ میڈل

پاکستان کا تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پہلا گولڈ میڈل
شیئر کریں:

الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

پاکستان کی 9 سالہ عائشہ ایاز نے دبئی میں ہونے والی الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈوچیمپئن شپ میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلادیا۔

عائشہ ایاز نے اپنی فاتحانہ پیش قدمی کے دوران یو اے ایف ، کرغزستان اور انگلینڈ کے ایتھلیٹ کو شکست دی۔ پاکستان نے ایونٹ کے پہلے روز 4 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے تھے۔

3 روزہ مقابلوں میں 32 ممالک کے سیکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔


شیئر کریں: