پاکستان کاشاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

شیئر کریں:

پاکستان نےزمین سے زمین پرمار کرنے والے بلیسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آج شاہین ٹو میزائل نے بحریہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔پاکستان کا مضبوط دفاع خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔


شیئر کریں: