پاکستان ٹی 20 ورلڈ کا آغاز بھارت کو ہرا کے کرے گا؟

شیئر کریں:

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے ساتھ پہلے میچ کو انہوں نے اہم قرار دیا ہے۔ قومی کپتان کا کہنا تھا بھارتی ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل کپتان بابر اعظم کی آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روایتی حریف کیخلاف میچ میں ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے۔ ٹیم پریشر سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنا رہی ہے۔
ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ صہیب مقصود بدقسمتی سے زخمی ہو گئے لیکن حیدر علی اور شعیب ملک بھرپور فارم میں ہیں۔ دونوں کی اسکواڈ میں شمولیت مفید ثابت ہو گی۔ ہمارا بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کرنے کے بعد جمعرات کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔


شیئر کریں: