پاکستان ویسٹ انڈیزدوسرا میچ، بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ‌ منتظر

شیئر کریں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا. پاکستان کی
جانب سے میچ میں‌ کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں. پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں
306 رنز کا ہدف پورا کر کے شکست دی تھی.

اس میچ کی جیت میں‌خوشدل شاہ نے آخری اوورز میں انتہائی شندار کھیل پیش کر کے قومی ٹیم کی فتح میں
اہم کردار ادا کیا. کپتان بابر اعظم 103 رنز بنا کے ناٹ آؤٹ رہے. بابر اعظم کی یہ مسلسل تیسری سنچری تھی
اس سے پہلے بھی بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں لیکن آج کے میچ میں‌ بھی اگر وہ سنچری اسکور
کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بڑا کارنامہ ہو گا.

بابر اعظم پہلے کپتان کی حیثیت سے تیز ترین رنز اور زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز کوہلی سے چھین چکے
ہیں. بابر اعظم اس دور کے عظیم بیٹسمیں مانے جاتے ہیں جو ٹی ٹوئینٹی اور ون ڈے کرکٹ‌ میں صف اول
کے بلے باز شمار ہوتے ہیں.

کرکٹ کے پنڈت بابر اعظم سے بڑی توقعات لگائے بیٹھے ہیں اور مزید متعدد ریکارڈز ان کی طرف للچائی
ہوئی نگہاؤں سے دیکھ رہے ہیں. دیکھنا اب یہ ہے کہ سیریز کے باقی دو مچیوں میں‌ ان کا بلا رنز اگلنے کا
سلسلہ کس حد تک جاری رکھ سکتا ہے.


شیئر کریں: