پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کیسے کرے گا؟

کرکٹ کی تاریخ کے 50 اوورز فارمیٹ پر کھیلے جانے والے ایک روزہ میچز کا عالمی میلہ بھارت میں‌
اکتوبر اور نومبر میں‌ کھیلا جارہا ہے. ون ڈے ورلڈ کپ میں‌ پاکستان کی شرکت کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ
تاحال نہیں کیا جاسکاہے.
پاکستان اور بھارت کی جانب سے سابق کرکترز مسلسل دونوں‌ ملکوں‌ کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے لیے
بیانات دیے جارہے ہیں. اب سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بیان دیا ہے کہ دنیا کو بہتر کرکٹ میچز سے
لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستان اور بھارت کے سیاستدانوں کو آگے آنا ہو گا.
اس سے پہلے گزشتہ سال پاکستان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو
بھیجنے سے معزرت کر لی تھی.
ٹی 20 کے اس دور میں ایک روزہ کرکٹ کی اہمیت بھی بدستور موجود ہے. ہرچار سال بعد کرکٹ‌ کا
عالمی میلہ سجایا جاتا ہے. ون ڈے کرکٹ کا 13واں میلہ بھارت کے مختلف شہرو‌ں میں‌ کھیلا جائے
گا. 2019 کے ورلڈ‌کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی.