پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کامیاب ہو گئی ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی یا
نہیں؟ اس پر منڈلانے والے سیاہ بادل چھٹ گئے ہیں.
حکومت پاکستان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت
دے دی ہے۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے کھیل اور سیاست کو علیحدہ رکھنے کا موقف رہا ہے۔
پاک بھارت تعلقات کھیلوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہئیں۔
ٹیم کو جانے کی اجازت دینے کے باوجود بھارت میں سیکیورٹی پر پاکستان کے تحفظات برقرار ہیں، آئی سی
سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔
ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں شروع ہو رہا ہے. پاکستان ورلڈ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر
کو کھیلے گا۔ بھارت کے ساتھ ٹکراؤ 14 اکتوبر کو ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کے کرکٹ‌ شائقین نے گرین شرٹس کو اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ اب
انہیں ایشیا کی بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی.