پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ چار گول گول سے جیت لیا . ارشد لیاقت نے تین اور کپتان عبدالحنان
شاہد نے ایک گول کیا.
ملائیشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ کے پہلے کواٹر کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول اسکور نہ کرسکیں۔ پاکستان کی
جانب سے مڈفیلڈر ارشد لیاقت نے کھیل کے 19ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔
دوسرے کواٹر کے 30ویں منٹ میں ارشد لیاقت نے دوسرا فیلڈ گول کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔ کھیل کے 32ویں منٹ
میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ کپتان عبدالحنان شاہد نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول کیا۔
چوتھے کواٹر میں 54ویں منٹ میں ارشد لیاقت نے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول اسکور کیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کوئی گول نہ کرسکی.
ارشد لیاقت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

ملائیشیامیں کھیلے جانے والےجونیئر عالمی ہاکی کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں . پاکستان ٹیم پول ڈی میں شامل ہے جس میں ہالینڈ
بیلجیئم اور نیوزی لینڈ شامل ہے. پاکستان پول کا آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔