پاکستان نے بھارت کو ون ڈے رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا

شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کی تازہ ترین رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا. ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں
کھیلی گئی سیریز تین صفر سے کامیاب کے بعد پاکستان ون ڈے ریکنگ میں‌ پانچویں سے چوتھے نمبر چلا گیا.
اس سے پہلے چوتھے نمبر بھارت کی کرکٹ ٹیم موجود تھی. اب پاکستان ویسٹ کے خلاف کلین سوئپ کر کے 106 نمبرز
کے ساتھ بھارت سے اوپر آگیا ہے. بھارت کے 105 پوائنٹس ہیں.
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں‌ مسلسل بہترین کارکردگی کا
مظاہرہ کیا اور خود بابر اعظم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں. انہوں‌ نے ون ڈے کی تاریخ‌ میں‌ مسلسل 50 رنز
سے زیادہ کی 9 اننگز کھیل کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے.
اسی طرح امام الحق نے بھی اوپنر کھیلتے ہوئے مسلسل 50 رنز سے زائد کی 7 اننگز کھیل چکے ہیں یہی وجہ کہ
پاکستان کرکٹ ٹٰیم بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے.
بھارت کے بعد اپنی رینکنگ بہتر کرنے کے مواقع ابھی موجود ہیں‌ اسے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے
میچز کی سیریز کھیلنی ہے.


شیئر کریں: