پاکستان نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی مسترد کردی

شیئر کریں:

پاکستان نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول قرار دے دی ہے۔ پابندی اسلامی اقدار اور قرآنی تعلیمات کے برخلاف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا طالبان عورتوں کی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ فوری واپس لے۔ ساتھ ہی پڑوسی ملک بھارت میں مذہبی انتہا پسندی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ سید علی گیلانی کی تدفین میں بھارتی فورسز نے مشکلات پیدا جی تھیں۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔


شیئر کریں: