پاکستان میں 989 ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کورونا سے متاثر

شیئر کریں:

کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پر جان لیوا حملے جاری ہیں۔
مُلک بھر میں کووڈ19 کے شکار ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں 77 نئے کیسز کا اضافہ ہو گیا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 989 تک پہنچ گئی ہے۔
مُلک بھر میں ایک اور ہیلتھ کئیر ورکر لوگوں کی جان بچاتے ہوئے خود جان کی بازی ہار گیا۔
COVID Sitrep Dated 14th May
ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی رپورٹ کے مطابق 517 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے 155 نرسوں سمیت طبی عملے کے مجموعی طور پر 317 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
میڈیکل سے وابستہ 165 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دبئی میں ڈاکٹرز کیلئے 10 سال کا گولڈن ویزا
کم از کم ہیلتھ کئیر ورکرز تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 563 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ میں ہیں۔
شعبہ صحت سے جڑے افراد کی حالت زار نے عوام میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
ڈاکٹرز مسلسل حکومت سے حفاظتی سامان کی فراہمی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔
کورونا سے متعلق سرکاری کال نے شہریوں کو ہلا دیا
ملک بھر کے عوام کا بھی یہی کہنا ہے کہ جب ڈاکٹرز محفوظ نہیں تو پھر ان کا کیا ہو گا؟
شہریوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عملے
کو ضروری سامان فراہم کیا جائے۔


شیئر کریں: