پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 530 کیسز نکل آئے

شیئر کریں:

کورونا وائرس نے ایک بار پھر سے پاکستان میں سر اٹھا لیا اور روز بروز کیسوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
ماہرین صحت کورونا وائرس کی دوسری لہر کو انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

حکومت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 12 اکتوبر کو مجموعی طور پر مزید 530 کوڈ 19 کے
پوزیٹو کیس سامنے آئے ہیں۔
نئے کیسوں کے بعد پاکستان میں 8 ہزار 651 کورونا کے کیسز موجود ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ افراد سندھ، پھر پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں ہیں۔
نئے کیسز نکلنے کے بعد کئی علاقوں میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں دوران اس وبا سے 8 زندگیوں کا خاتمہ ہوا اس طرح اب تک 6 ہزار 588 اموات ہو چکی ہیں۔
ملک بھر میں کورونا سے تین لاکھ 4 ہزار 609 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: