پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات نہیں رک پا رہی ہیں

شیئر کریں:

ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 60 زندگیاں ختم ہو گئی ہیں ۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 892 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ ئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا پھیلاؤ پر عالمی ادارہ کو تشویش، دوبارہ لاک ڈاؤن تجویز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 ہو گئی۔

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 69 ہزار 536 تک پہنچ گئی اسی طرح سندھ میں 72 ہزار656،
خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 388،بلوچستان میں 9 ہزار 634،آزاد جموں وکشمیر 892، گلگت بلتستان
ایک ہزار337 اور اسلام آباد میں 11 ہزار 883 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آزادجموں و کشمیراور گلگت بلتستان میں وینٹی لیٹر پر کوئی مریض زیر علاج نہیں۔
کورونا مریضوں کے لئے مختص ایک ہزار 539 میں سے 549 وینٹی لیٹرزیراستعمال ہیں۔


شیئر کریں: