پاکستان میں کورونا نے مزید 59 جانیں لے لیں کراچی اسلام آباد میں کیسز بڑھ گئے

شیئر کریں:

کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں اور 24 نومبر کو مزید 59 زندگیاں ختم کر دیں۔
ملک بھر میں 41 ہزار 583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین ہزار 9 پازیٹو آئے۔

اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر اس وقت 42 ہزار 115 کورونا کے کیسز موجود ہیں۔
سب سے زیادہ کیسز پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں سامنے آرہے ہیں۔

کراچی کے بعد اسلام آباد میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں کئی سرکاری دفاتر میں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی کیا جارہا ہے لین پھر بھی
شہری سنجیدہ نہیں لے رہے۔
حکومت کی جانب سے ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے پھر بھی لوگ بغیر ماسک دیکھائی دیتے ہیں۔


شیئر کریں: