پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی اسپتالوں پر رش بڑھ گیا

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد خوف ناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔
حکومت نے بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے احتیاطی تداببر اختیار کرنے زور دیا ہے۔

مریضوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے اسپتالوں پر بھی دباؤ آنے لگا ہے ساتھ ہی اموات بھی بڑھی ہیں۔
این سی او سی کے اجلاس محکمہ صحت کی جانب سے اعداد و شمار پیش کیے گئے۔

پاکستان میں مسلسل پانچویں روز کورونا کے مریض سامنے آئے اور چوتھے روز چالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
حکام کے مطابق کراچی، حیدرآباد، مظفر آباد اور گلگت میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
عوام کو چاہیے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اسی کے ذریعے اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔


شیئر کریں: