پاکستان میں کورونا سے اموات ایک ہزار سے بڑھ گئیں

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا وائرس سے ریکارڈ مریض سامنے آگئے ایک دن میں اب تک سب سے
زیادہ 2 ہزار 193 کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں ۔

کورونا پاکستان کا 19ویں نمبر پر لے آیا
اس طرح ملک بھر میں کوڈ 19 کے مریضوں کی ی تعداد 48 ہزار 91 ہو چکی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کےد ورن مجموعی طور پر 32 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس طرح پاکستان میں اموات چار ہندسوں میں داخل ہو کر ایک ہزار 17 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے حالات صومالیہ جیسے لیکن رہتے بادشاہوں کی طرح ہیں
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ
اعداد و شمار جاری کرتا ہے اور اسی کو دنیا بھر میں مستند تصور کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پہلی بار کوڈ 19 کے ٹیسٹ کی تعداد 15 ہزار
سے زائد ہوئی ہے
ملک بھر میں پندرہ ہزار تین سو چھالیس ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چار لاکھ
انتیس ہزار چھ سو ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 18 ہزار 964 ہے۔

دوسرے نمبر پر پنجاب میں 17 ہزار 282،خیبر پختونخوا میں 6ہزار 815ا،بلوچستان میں 2 ہزار 968،
اسلام آباد میں ایک ہزار 235،گلگت میں پانچ سو نواسی اور آزاد کشمیر میں ایک سو 48 کورونا کے کیسز ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیلئے جون کا وسط خطرناک ہوگا
اسی طرح دنیا بھر میں ایک ہی روز میں کورونا کے ایک لاکھ چھ ہزار ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پچاس لاکھ پچاسی ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔


شیئر کریں: