پاکستان میں کورونا زندگیاں نگلنے لگا مزید 42 افراد ہلاک ہو گئے

شیئر کریں:

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے اپنی کاٹ دیکھا دی ہے اور اب لوگوں کو
زندگیوں کو مزید خطرات برھ گئے ہیں۔

کراچی میں کورونا سے اموات ، 16 میتیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں

کورونا کی وجہ سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42 اموات ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے جن میں
سے 2 ہزار 843 ٹیسٹ مثبت آئے۔

این سی او سی ریکارد کے مطابق پورے ملک میں اس وقت کووڈ 19 کے کیسز 34 ہزار 974 کیسز ہیں۔
سب سے زیادہ کیسز پنجاب پھر سندھ اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد میں ہیں۔
کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں لاک ڈاؤں اور اسمارٹ لاک ڈاون شروع کیا جا چکا ہے۔
رات میں جلد مارکیٹس اور بیشتر دکانیں بند کردی جاتی ہیں۔


شیئر کریں: