پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، اموات اور نئے کیسز کم ہو گئے

شیئر کریں:

دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے وائرس کورونا کی طاقت پاکستان میں کمزور پڑ گئی ہے۔
کووڈ 19 کے اثرات کم اور اموات میں بھی واضح کمی ہو چکی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 553 کو کیسز ریکارڈ ہوئے۔
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ اناسی ہزار 699 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔
چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے صرف 6 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5976 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 577 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بھی کم ہو کر 25 ہزار 146 رہ گئی ہے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,003 ٹیسٹ کیے گئے یعنی ٹیسٹس کی تعداد میں بھی کمی آگئی ہے۔
سندھ میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ 121309 ٹیسٹ کیے گئے۔

اسی طرح پنجاب میں 93173، کے پی کے میں 34160، اسلام آباد میں 15052، بلوچستان 11762
گلگت 2157 اور آزاد کشمیر میں 2086 مجموعی کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
ملک بھر میں اب تک کورونا کے 20 لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


شیئر کریں: