پاکستان میں کورونا بڑھ گیا مزید 9 افراد جاں بحق

شیئر کریں:

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا
ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 806 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی
اور 9 افراد جان سے بھی گئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کوروناکے 20 ہزار949 ٹیسٹ
کئے گئے، مزید 806 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، وائرس کے مثبت ہونے کی
شرح 3.85 فیصد رہی،
کورونا کے 160 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، این آئی ایچ کے مطابق
ایبٹ آباد کورونا وائرس سے شدید متاثرہ شہر رہا جہاں شرح 21.74 فیصد ریکارڈ
کی گئی،
مظفرآباد میں کورونا کی شرح 19.23 فیصد، صوابی 14.29 فیصد، بہاولپور 12.50 فیصد،
لاہور 10.41 فیصداور مردان میں9.72 فیصدرہی،
این آئی ایچ کے مطابق گلگت میں کوروناکی شرح 4.30 فیصد، میرپور 4.11 فیصد،
فیصل آباد 3.81 فیصد، پشاور 3.45 فیصد،نوشہرہ اور سرگودھا 2.38 فیصد اورکراچی
میں2.19 فیصد ریکارڈ کی گئی،
ملتان میں کوروناکی شرح 1.58 فیصد، گوجرانوالہ 1.49 فیصد، کوئٹہ 1.44 فیصد اور
گجرات میں کورونا وائرس کی شرح 1.33 فیصد رہی۔


شیئر کریں: