پاکستان میں پولیو کا رواں سال 14واں کیس سامنے آگیا

شیئر کریں:

پاکستان میں انسداد پولیو کی بے شمار مہم چلائی جاچکی ہیں لیکن پولیو کو ملک سے ختم نہیں کیا
جاسکا. ہر بار دعوے کیے جاتے ہیں کہ اس بار پولیو کا خاتمہ کر دیا جائے گا.

بدقسمتی سے 2022 کے دوران پولیو کا 14واں کیس بھی سامنے آگیا ہے. وزارت خارجہ کے ترجمان
کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے مذید ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے.
رواں برس سامنے آنے والے 14 کیسوں میں‌ سے 13 کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں
انہی علاقوں‌ میں پولیو ورکرز پر حملے کیے جاتے ہیں.
انسداد پولیو ٹیم کے کارکن اپنی زندگیوں پر کھیل کے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کےلیے
مہم میں‌ حصہ لیتے ہیں‌ لیکن دہشت گرد انہیں‌ شہید کر دیتے ہیں.

حیران کن بات یہ ہے کہ امریکا میں تقریبا 10 سال بعد پولیو کا کیس سامنے آنے پر انکوائریاں شروع
ہو گئیں احتیاطی تدابیر کا اعلان کر دیا گیا لیکن پاکستان میں ہر سال درجنوں کیسز سامنے آنے پر بھی
حکمرانوں‌ کو کوئی پروا نہیں ہوتی.


شیئر کریں: