پاکستان میں مہنگائی کی شرح 42.27 فیصد پہنچ گئی

حکومت کے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے تازہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 42.27 فیصد پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق
44 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی 44.14 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 5 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگے ہوگئے۔ آلو 5 روپے ، پیاز 13 روپے 32 پیسے ، چینی 5 روپے 35 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
کیلے 9 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 69 روپے 19 پیسے مہنگا ہوا۔ دہی 3 روپے 44 پیسے ، دودھ دو روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
190 گرام چائے کی پتی 7 روپے 52 پیسے مہنگی ہوگئی۔ رواں ہفتے گھی 4 روہے 9 پیسے فی کلو مہگا ہوگیا۔ حالیہ ہفتے دال ماش ، چاول ، اور گوشت بھی مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں چکن 31 روپے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 10 اشیاء سستی اور 14 کی قیمتیں برقرار رہیں۔