پاکستان میں غیر ضروری درآمدات دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئیں

شیئر کریں:

مالی سال کے گیارہ ماہ میں کاروں اور موٹر سائکلوں کی درآمد 211 فیصد تک بڑھ گئی۔298 ارب روپے کے موبائل فونز بیرون ملک سے لائے گئے۔
پاکستان میں گاڑیوں اور موبائل فونز مقامی طور پر تیار ہونے کے باوجود بیرون ملک سے مکمل تیارہ شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز کی ددآمد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا۔ رواں مالی سال جولائی سے مئی تک پاکستان میں بیرون ملک سے 35 ارب 79 کروڑ روپے مالیت کی مکمل تیار شدہ کاریں درآمد کی گئیں،، جو گزشتہ سال اس عرصے سے 170 فیصد زیادہ ہے،، جبکہ گزشتہ مالی سال مکمل تیار شدہ کاروں کی درآمد میں 61 فیسد کمی رکارڈ کی گئی تھی،، روان سال 49 کروڑ روپے مالیت کی تیار موٹر سائکلیں بھی درآمد کی گئیں،، جو گزشتہ سال سے 211 فیصد زیادہ ہیں،، گزشتہ سال تیار موٹر سائکلوں کی درآمد میں 71 فیصد کمی رکارڈ کی گئی تھی۔
رواں مالی سال 11 ماہ کے دوران بیرون ملک سے 297 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز بھی درآمد کیے گئے۔ درآمد کیے گئے فونز کی مالیت گزشتہ سال سے 67 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال دوہزار انیس بیس میں 178 ارب روپے اور مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس میں صرف 93 ارب روپے کے فون درآمد کیے گئے تھے۔


شیئر کریں: