پاکستان میں سرمایہ آیا نہیں لیکن 68 کروڑ ڈالر منافع باہر چلا گیا

شیئر کریں:

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری رواں مالی سال 62 فیصد کم رہی لیکن پہلی سہ ماہی
میں سرمایہ کاری پر غیر ملکیوں کا منافح 24 فیصد بڑھ گیا۔
چار ماہ میں غیر ملکیوں نے 68 کروڑ کے قریب ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف
سے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 67 کروڑ 86 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے جو اس دوران
پاکستان میں ہونے والی نئی سرمایہ کاری سے 25 کروڑ 31 لاکھ ڈالر اور گزشتہ سال کے منافع
سے 13 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔

ورچوئل کرنسی ایک بٹ کوائن 18 ہزار ڈالر سے بھی مہنگا ہو گیا

چار ماہ میں پاکستان میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 42 کروڑ 55 لاکھ ڈالر تھا۔
رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے اختتام تک 64 کروڑ 82 لاکھ ڈالر صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری
سے حاصل ہونے والے منافح کی مد میں باہر گئے۔

3 کروڑ 5 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے کما کر باہر بھجوائے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ منافع پاکستان میں خوراک کا کاروبار کرنے والوں نے باہر بھجوایا۔
4 ماہ میں خوراک کا کاروبار کرنے والوں کی طرف سے 16 کروڑ 14 لاکھ دالر باہر بھجوائے گئے۔
دوسرا نمبر کمیونیکیشن سیکٹر والوں کا رہا جنہوں نے 11 کروڑ 87 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔
غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے مجموعی طور پر 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر باہر بھیجے۔


شیئر کریں: