رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7 فیصد ضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مالی سال 23 کی اسی مدت میں 490 ملین ڈالر
کے مقابلے میں 525 ملین ڈالر رہی۔
امریکا کا بلوچستان پولیس کے لیے 40 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان
پورٹ فولیو سرمایہ کاری نے 4MFY24 میں 11 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ مالی سال دوھزار 24 میں 15 ملین
ڈالر کے اخراج کے مقابلے میں غیر ملکی عوامی سرمایہ کاری میں 3.2 ملین ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2023 میں 18 ملین ڈالر کے اخراج کے مقابلے میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری میں 539 ملین ڈالر رہی۔
جو کہ مالی سال 24 میں 457 ملین ڈالر کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
اکتوبر 2023 میں 122 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا گیا۔ اکتوبر 2022 میں 140 ملین ڈالر
کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 13 فیصد اور ستمبر 2023 میں 173 ملین ڈالر کے مقابلے میں 29 فیصد کم ہے۔
زیادہ سرمایہ کاری کس نے کی؟
مالی سال 24 میں 158 ملین ڈالر کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی طرف سے کی گئی۔ 107 ملین ہانگ کانگ
اور 56 ملین ڈالر برطانیہ کی طرف سے کی گئی۔
اسی طرح نیدرلینڈ 56 ملین ڈالر، امریکہ سے 35 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ 33 ملین ڈالر، سنگاپور 29 ملین ڈالر اور متحدہ عرب
امارات سے 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔