پاکستان میں بداخلاقی کی شکار خاتون کو ہی شک کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے، سنتھیا

شیئر کریں:

بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بداخلاقی کی شکار خاتون کو ہی شک کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے،
اس ملک میں انصاف لینا باقی ممالک سے مختلف ہے۔
امریکی شہری و بلاگر سنتھیا ڈی رچی اپنے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمٰن ملک کے قذف کے مقدمے کی سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئیں۔
اس موقع پر سنتھیا ڈی رچی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں ڈی پورٹ کرنے کا کہا جاتا ہے،
اگر میں غلط ہوں تو ثابت کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ رحمن ملک،
مخدوم شہاب اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مفاہمت کا کوئی پیغام نہیں ملا،
حال ہی میں موبائل اور ٹویٹر پر ہراساں کرنے والے میسیج موصول ہوئے ہیں۔
امریکی شہری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ رحمن ملک نے کمپلینٹ فائل کی ہے،
اب وہ کیوں پیشیوں پر غیر حاضر ہیں؟
کیس کی آئندہ سماعت 10 اکتوبر کو ہے، بحث کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی


شیئر کریں: