پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون

شیئر کریں:

اسلام آ باد ، کراچی ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملتان ریجن میں بھی سسٹم ٹرپ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے، آئیسکو کے 117گرڈ اسٹیشنز سے بھی بجلی غائب ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22اضلاع میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔ کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہے۔لاہو رمیں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقو ں میں بجلی معطل ہے جبکہ لاہور ہی میں شادمان، باغبان پورہ، حسن ٹاون، اعوان ٹاون، اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔
پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے.
ذرائع کے مطابق گدو سے کوئٹہ جانیوالے بڑی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث بریک ڈاؤن ہوا ہے، ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہو گئی ہے، بجلی کی فریکوئینسی متعلقہ سطح سے کم ہونے پر کیسکیڈنگ ہوئی، کیسکیڈنگ کے باعث ایک کے بعد دوسرے پاور پلانٹ ٹرپ کرتے گئے تاہم دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے۔


شیئر کریں: