پاکستان بھی اب دبئی کا 5 سالہ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں

شیئر کریں:

متحدہ عرب امارات نے بھی امریکا کی طرح پانچ سال کا ملٹی پل سیاحتی ویزا متعارف کرادیا ہے۔ پاکستان
سمیت دنیا کا ہر شہری اس ویزہ کے لیے درخواست جمع کرسکتا ہے۔ اس ویزہ کے لیے کسی ایجنٹ کی
ضرورت نہیں خواہش مند افراد آن لائن کاغزات جمع کراسکتے ہیں۔

پانچ سال کے ویزہ کی فیس 650 درہم (ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے) بنتی ہے۔ اس ویزہ کے ذریعے
غیرملکی تین ماہ تک مسلسل دبئی یا متحدہ عرب امارات کی کسی بھی ریاست میں قئام کر سکتا ہے۔

ویزہ کے حصول کی درخواستیں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، راس الخیمہ، العین، القعین اور مغربی ریجن
الضرفہ کے محکمہ امیگریشن کی ویب سائٹس پر براہ راست جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنے شعبہ سیاحت پر زیادہ توجہ دینے
شروع کر دی ہے۔ پچھلے چند سالوں کے دوران نے انہوں نے ویزوں کی کئی اقسام متعارف کرائی ہیں۔


شیئر کریں: