پاکستان بھارت کے کرکٹرز انجریز اور بیماریوں کا شکار

کرکٹ کے عالمی میلے میں ریکارڈ بن رہے ہیں اور ٹوٹے جارہے ہیں. اس دوران کھلاڑی بھی بیمار اور ان فٹ
ہو رہے ہیں. اس صورت حال سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان کرکٹ ٹیم ہورہی ہے.
اسی طرح بھارت کے اسٹار اوپنگ بیٹسمین شبھ مان گل بھی اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں. بیماری کی وجہ سے
آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں باہر ہو گئے تھے.

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کہتے ہیں گل اس وقت بھی چنئی میں بیماری کے بعد توانائی کی
بحالی میں مصروف ہیں.
بھارت آج افغانستان کے خلاف ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے لیکن گل کی ٹیم میں واپسی سے متعلق
کوچ تذبذب کا شکار ہیں.
گل اگر مکمل صحت یاب نہ ہوئے تو پھر آسٹریلیا کے خلاف کامیابی سمیٹھنے والی گیارہ رکنی وہی ٹیم افغانستان
کے خلاف میدان میں اترے گی.
اس ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ اٹیک کو مسائل کا سامنا ہے. عالمی میلے سے پہلے اسٹار فاسٹ
بالر نسیم شاہ انجری کا شکار ہو گئے اور پھر سری لنکا کے خلاف شاہین شاہ آفریدی بھی گھٹنے کی تکلیف
میں‌ مبتلا ہو گئے.

پاکستان کے کرکٹر اپنی جگہ بنانے میں ناکام

گوکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو بھی اکثر پیرکی تکلیف کا سامنا رہتا ہے وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں لنگڑانے
کے باوجود کھیلتے رہے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا.