پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی زیادہ محفوظ بنانے والا ملک بن گیا

شیئر کریں:

جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لئے پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔
پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی سب سے زیادہ محفوظ بنانے والاملک بن گیا ہے۔
این ٹی آئی انڈیکس کی رینکنگ میں پاکستان کی سات پوائنٹس کے ساتھ بہتری آئی ہے۔
عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی بہتری دوسرے نمبر پر ہے۔
این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں پاکستان کاایٹمی
اثاثوں کی سیکیورٹی میں دنیابھرمیں انیسواں نمبر ہے۔
گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا۔
Pakistan

پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی اینڈ کنٹرول کے اقدامات میں مزید بہتری آئی۔
عالمی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی اینڈ کنٹرول کے لئے نئے ضوابط لاگوکرکے نظام کو مؤثربنایا۔
سلامتی اور کنٹرول کے معاملے میں پاکستان کی بہتری اہم ہے۔ پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے نئے ضوابط منظور کئے ہیں۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کی جانب سے رپورٹ کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان اور بھارت میں موازنہ کیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحفظ سے متعلق درجہ بندی میں پاکستان تینتیسویں اور بھارت اڑتیسویں نمبر پر ہے۔
اثاثوں کے تحفظ سے متعلق درجہ بندی میں پاکستان انیسویں اور بھارت بیسویں نمبر پر ہے۔
تنصیبات کے تحفظ کے لحاظ سے پاکستان پوائنٹس میں بھارت سے آگے ہے۔
بھارت کے اکتالیس کے مقابلے میں پاکستان سینتالیس پوائنٹس ہیں۔


شیئر کریں: