پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں بھی انسداد پولیو مہم

شیئر کریں:

تفتان سے سلیم ساسولی

پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ملک بھر کی طرح 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی نے ایم سی ایچ سینٹر تفتان میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نائب رسالدار تفتان در محمد بلوچ، یو سی ایم او محمد رمضان سمالانی، ایریا انچارج نور احمد شاہ
عبدالسلام محمد حسنی، عبدالباری شیرزئی اور مقصود سمالانی سمیت دیگر رضاکار ٹیمیں موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی نے کمسن بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کا افتتاح
کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو ہمیں سنجیدگی کے ساتھ اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے نبھانا ہے۔

ملک بھر کی طرح کی جھنگ میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز

تمام ٹیموں کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ پانچ سال کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین
کے قطرے پلائے جاسکیں۔

یو سی ایم او تفتان محمد رمضان کے مطابق تحصیل تفتان میں 13 موبائل ٹیمیں، 1 فکس سینٹر
1 ٹرانزٹ اور 3 ایریا انچارج اس مہم میں کام کر رہے ہیں۔
ہم پوری کوشش کریں گے کہ پولیو مہم میں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائیں۔


شیئر کریں: