پاکستان اور ویکٹورین الیون کا پریکٹس میچ

پاکستان اور ویکٹورین الیون کا پریکٹس میچ

آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم اور ویکٹورین الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے.
جنکشن اوول میلبرن پر جاری میچ میں‌پاکستان پہلے اپنی بیٹنگ کے جوہر دیکھانے کی کوشش کر رہا ہے.
23 دسمبر تک جاری میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 24 دسمبر کو آرام کریں گے اور پھر 26 دسمبر
سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے 25 دسمبر کو پریکٹس کریں گے.
خیال رہے پاکستان کرکٹ کو پرتھ ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا. شان مسعود کی قیادت میں
ٹیم میلبرن ٹیسٹ میں پوری کوشش کرے گی کہ میچ جیت کے کم از کم سیریز تو برابر کی جائے. دوسری جانب
آسٹریلیا ٹیم مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بھی جیت کی کوشش کرے گی.