پاکستان اور سنگارپور کے درمیان تعلیمی ترقی اور معیار بہتر بنانے کا معاہدہ

شیئر کریں:

سنگاپور سے عمران آصف

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل
ایجوکیشن ایجوکیشن سروسز (ITEES) سنگاپور کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

دستخط کرنے کی تقریب آن لائن ہوئی، وفاقی سیکریٹری برائے تعلیم فرح حامد خان نے شرکت کی۔
سنگاپور کے پاکستان میں ہائی کمشنر اونگ کیانگ یونگ، فرحانہ آصف، قائم مقام ہائی کمشنر پاکستان
ہائی کمیشن سنگاپور سید حسن، جاوید چیئرمین NAVTTC اور مسٹر بروس پوہ ، ITEES کے
سی ای او موجود تھے۔

ایم او یو کا مقصد تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) کو فروغ دینا ہے خاص طور پر
قیادت کی ترقی، عملے کی صلاحیتوں میں اضافے، تعلیمی ترقی اور معیار کا بہتر بنانا ہے۔

فرح حامد خان نے افتتاحی کلمات میں ان دونوں اداروں کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان میں معاشی و اقتصادی
ترقی کی طرف تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) کو فروغ دینے پر حکومت کے زور پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت نامہ سے پاکستان میں (TVET) کی صلاحیت میں اضافہ اور معیار میں
اضافہ ہوگا جس سے اس کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے میں مدد ملے گی۔

سفیر اونگ کیانگ یونگ نے کہا تقریب 2020 کے آخر میں پاکستان اور سنگاپور کے مابین دوطرفہ تعلقات
کے لئے مثبت نوٹ پر کی گئی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم پر زور دینے سے سنگاپور کو ایک انتہائی ہنر مند
اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی افرادی قوت پیدا کرنے میں مدد ملی ہے اور اس ایم او یو کے تحت
پاکستان اپنی مستقبل کی افرادی قوت کی تربیت میں اس تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

فرحانہ آصف نے روشنی ڈالی کہ ایم او یو تکنیکی اور پیشہ ورانہ قابلیت میں بہتری اور معیار کو
بہتر بنانے کی راہ ہموار کرے گا جو پاکستانی قابلیت کی بین الاقوامی شناخت کے لئے ضروری ہوگا۔

سید حسن جاوید اور مسٹر بروس پوہ نے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے
لئے NAVTTC اور ITEES کے مابین قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

مفاہمت نامہ کو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن، سنگاپور آئی ٹی ای ایز اور
این اے وی ٹی ٹی سی کے ساتھ سرگرم عمل رہا۔
ایم او یو پر دستخط پاکستان اور سنگاپور کے مابین دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں۔


شیئر کریں: