پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز جولائی میں ہوگی

شیئر کریں:

پاکستان کے دورہ انگلینڈ پر مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پاکستانی ٹیم جولائی میں انگلینڈ پہنچے گی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے بارے میں مشاورت دونوں بورڈ کے درمیان ٹیلی کانفرنس میں ہوئی۔
پاک انگلینڈ بورڈز کا سیریز کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے پچیس کرکٹرز ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے انگلینڈ آئیں گے۔
پاکستانی ٹیم کا پچیس رکنی اسکواڈ چارٹر طیارے سے انگلینڈ پہنچے گا۔
چارٹر طیارے کے اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا اور پاکستانی ٹیم گراؤنڈ کے اندر ہوٹل میں ہی قیام کرے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم ستمبر میں انگلش ٹیم کےکے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔
ٹیسٹ سیریز اگست میں شروع ہوگی تاہم سیریز کا حتمی شیڈول انگلش بورڈ جاری کرے گا۔
دوسری جانب آئرلینڈ نے اگست میں ٹی ٹوئینٹی سیریز ملتوی کر دی ہے۔


شیئر کریں: