March 25, 2020 at 3:27 pm

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان بدستور برقرار رہا۔
ایک بار پھر سے 100 انڈکس میں شدید مندی کے بعد کاروبار دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری مندی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔
آج بھی 100 انڈکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
ایک موقع پر 1270 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈکس میں 27294 پر پہنچ گیا اس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے بجائے 2 گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔

Facebook Comments