پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

شیئر کریں:

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں‌ نے حملہ کیا ہے، خود کار اسلحہ سے
لیس مسلح افراد نے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اسٹارک مارکیٹ میں دستی بم سے بھی حملہ کیا۔
ابتدائی اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین شہری شہید ہوئے ہیں۔
اہل کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔

اس وقت پولیس اور رینجرز نے اسٹاک ایکس چینج اور اس کے ارد گرد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
اس وقت تمام صورت حال معمول ہے پر کاروبار کا پھر سے آغاز ہو چکا ہے۔
دہشت گردوں نے اسٹارک مارکیٹ پر حملے کے لیے کاروبار کے پہلے روز کو منتخب کیا۔
عموما اسٹاک مارکیٹ پر انتہائی سخت سیکیورٹی ہوتی ہے اور اندر جانے کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔
سیکیورٹی اہل کاروں نے حملہ ناکام بنانے کا دعوی کر دیا کیونکہ دہشت گرد عمارت کو اڑانا چاہتے تھے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کراچی کے تجارتی حب میں‌واقع ہے اس علاقہ کو کراچی کی معیشت
کی شہہ رگ حیات کہا جاتا ہے۔
کراچی میں پہلے بھی دہشت گرد اس طرح کی کارروائیاں کر چکے ہیں۔
کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔


شیئر کریں: